ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی بلوچستان میں دہشتگردی واقعہ پرشدید مذمت

اتوار 13 جولائی 2025 14:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے بلوچستان میں دہشتگردی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئٹہ سے پنجاب آنے والی بس کےمسافروں کا اغواء اورقتل انتہائی گھناونا فعل ہے۔ بھارت کی پشت پناہی سےملک دشمن عناصربزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں،دشمن عناصر بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،پاک فوج اورقوم دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز یہاں مذمتی بیان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعہ میں تحصیل دنیاپور کے دو بھائیوں جابر نذیر اور عثمان نذیر سمیت دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں۔علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر نے دنیا پور میں بلوچستان واقعہ میں شہید ہونے والےدو بھائیوں جابرنذیراورعثمان نذیرکے لواحقین سے تعزیت کی۔ڈپٹی سیکرٹری نے شہداء کی قبروں پرحاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ڈپٹی سیکرٹری نے تحصیل انتظامیہ دنیاپور کو شہداء کے خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنےبارے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا پیغام بھی پہنچایا۔