وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام

اتوار 13 جولائی 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا جموں نے پاکستان کی محبت میں جو قربانی دی ہے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اتوار کویوم شہدائے کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کی محبت میں انمٹ قربانیاں دی ہیں،تحریک آزادی میں شہدا کشمیر کا اہم مقام ہے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ بھارتی فوج نے ڈوگرہ فوج اور آر ایس ایس کے ساتھ مل کر 3 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا،شہدا کشمیر نے پاکستان کی محبت میں جو قربانی دی وہ رہتی دنیا تک یاد رہے گی۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ شہدا کشمیر کا لہو رنگ لائے گا،کشمیریوں کو بھارت سے آزادی ملے گی ۔