Yپی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر (کراچی ریجن ) محمد سہیل خان اور بہادر علی کی شاندار سینچریاں۔ رحمان غنی، سیف اللہ اور افنان خان کی عمدہ بولنگ۔ زون ایک کی شاندار کامیابی

اتوار 13 جولائی 2025 21:15

ہ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے روز بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون سات اپنی دوسری اننگز میں 143 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ہوگئی۔ صبیح صدیق نے 33 اور قادر خان نے 31 رنز بنائے۔سیف اللہ 40 رنز دیکر 4 اور میچ میں 73 ر رنز دیکر 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، معز خرم اور محمد مکی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میچ کو جیتنے کے لیے درکار 105 رنز کے جواب میں زون چھ نے کھیل کیاختتام پر اپنی دوسری اننگز میں14 رنز بنا لئے تھے۔ حبیب اللہ 12 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔اس سے قبل زون چھ زون سا ت کی پہلی اننگز 168 رنز کے جواب میں 207 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

علی اسحاق نے 6 چوکوں کی مد د سے 49 ، سیف اللہ نے 4 چوکوں کی مد د ناقابل شکست 43، محمد عثمان نے 23 اور معز خرم نے 22 رنز بنائے۔

ظفر علی خان نے 34 رنز دیکر 3 جبکہ صبح صد یق، نجیب الرحمان اور کفاد الن نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ ذون ایک نے باآسانی زون چار کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون چار کی پہلی اننگز 133 رنز کے جواب میں زون ایک نے مقررہ 75 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ بہادر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 14 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 104، علما ن شفیق نے 10 چوکوں کی مدد 62، احمد خان نے 2 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 48 نا ٹ آوٹ اور فضل سبحان نے 33 رنز بنائے۔

افنان خان نے 45 رنز دیکر 4 جبکہ محمد آصف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زون چار 160 رنز کے خسارے کے بعد اپنی دوسری اننگز میں 174 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔۔ افنان خان نے 39، امران شاہ نے 28 ارسلان فرزند نے 26 اور محمد افضل نے 21 رنز بنائے۔ زون ایک نے مطلوبہ 15 رنز بغیر کسی نقصان کے بنا لئے۔ رحمان غنی نے 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں اور میچ میں 82 رنز دیکر 11 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون تین کی پہلی اننگز 350 رنز کے جواب میں زون دو اپنی پہلی اننگز میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ محمد سہیل خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 113 شاہد علی نے 8 چوکوں کی مدد سے 45، طارق بخت نے 21 اور حسان جعفری نے 20 رنز بنائے۔ عبدل رافع نے 3 جبکہ فہد امین اور اسرار احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔کھیل کے اختتام پر زون تین نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے۔شہزر محمد نے 8 چوکوں کی مدد سے 49 اور سمیع آفریدی نے 23 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔