Live Updates

بات قومی مفاد کی ہو تو اپنے مخالف کو بھی مخلصانہ مشورہ دینے میں کوئی حرج نہیں ،خواجہ سعد رفیق

اگر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے عمران خان کو مزید تین ماہ تک جیل میں رکھنے کا عندیہ ہی دینا تھا تو اسکے لئے لاہور تک سفر کرنیکی کیا ضر ورت تھی

پیر 14 جولائی 2025 13:17

بات قومی مفاد کی ہو تو اپنے مخالف کو بھی مخلصانہ مشورہ دینے میں کوئی ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بات قومی مفاد کی ہو تو اپنے مخالف کو بھی مخلصانہ مشورہ دینے میں کوئی حرج نہیں ،ایک بات سمجھ نہیں آئی اگر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے عمران خان کو مزید تین ماہ تک جیل میں رکھنے کا عندیہ ہی دینا تھا تو اسکے لئے لاہور تک سفر کرنیکی کیا ضر ورت تھی وہیں سے اعلان کر لیتے پی ٹی آئی نے جتنا زور مرنے مارنے اور اسلام آباد کو مسخر کر نے پر لگایا اس کا تیسرا حصہ خیبر پختونخواہ میں قیام امن کیلئے صرف کر دیتے تو نہ صرف صوبے کے عوام امن کی فضا میں سکھ کا سانس لے سکتے بلکہ وفاقی حکو مت اور مقتدر حلقوں تک رسائی اور رابطے کا باعزت راستہ بھی نکل آتا ریاست کے ساتھ تعلقات کار قا ئم کرنیکا ایک اہم موقع پی ٹی ئی نے پاک بھا رت جنگ کے موقع پر قومی کردار ادا نہ کرکے پہلے ہی کھو دیا تھا یاد رکھیں سیاستدان ریا ستی طاقت کا مقابلہ طاقت سے نہیں حکمت اور تدبر سے ہی کر سکتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات