
خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی تقسیم ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
مخصوص نشستوں کے حوالے کیس سے صرف خیبرپختونخوا کی حد تک سنا جا رہا ہے. الیکشن کمیشن
میاں محمد ندیم
پیر 14 جولائی 2025
15:15

(جاری ہے)
چیف الیکشن کمشنر نے وضاحت کی کہ معاملہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے صرف خیبرپختونخوا کی حد تک سنا جا رہا ہے کیس کی سماعت کے دوران مختلف وکلا نے قانونی نکات، سیاسی جماعتوں کی نشستوں کی تعداد اور نوٹیفکیشن کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی نون لیگ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن مرحلہ وار جاری کیے گئے اور نوٹیفکیشن کے بعد تین دن میں سیاسی جماعت میں شمولیت ضروری ہوتی ہے، جس کے بعد مخصوص نشستیں الاٹ کی جاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور نون لیگ کی نشستیں برابر ہیں تو مخصوص نشستیں بھی برابر ہونی چاہئیں، دونوں جماعتوں کو 9،9 نشستیں ملنی چاہئیں اگر نشستیں برابر ہوں تو ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا جائے پیپلز پارٹی کے وکیل نیئر بخاری نے کہا کہ ان کی جماعت کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں صرف 4 نشستیں ہیں، پہلے نون لیگ اور جے یو آئی کا تنازع حل کیا جائے. اے این پی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضمنی انتخاب میں ان کی جماعت نے ایک نشست جیتی ہے، جس کا اثر مخصوص نشستوں کی تقسیم پر بھی ہوتا ہے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے دو مراحل میں نوٹیفکیشن جاری ہوئے، اور پہلے سنی اتحاد کونسل والا معاملہ زیر غور تھا الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق یہ فیصلہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں عددی برتری کے توازن پر براہ راست اثر انداز ہو سکتا ہے.
مزید اہم خبریں
-
بھارت نے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
-
موجودہ حکومت میں پانی کے ذخائرنہیں بلکہ پیسا بنانے والے لوگ ہیں
-
دریا کنارے طاقتور شخصیات کی اراضی بچانے کیلئے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں
-
پانی جب بہاولپور سے ہوتا ہوا پنجند پر جائے گا تو خطرہ ٹلے گا‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
کاہنہ ،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق
-
سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں حکومت کی امدادی سرگرمیوں کا اثر کہیں بھی نظر نہیں آرہا
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا سیلاب متاثرین کیلئے 3ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان
-
پاکستان میں سیلاب بھارت کی آبی جارحیت ہے، عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے
-
ملک میں ڈیمز کیوں نہیں بنتے؟ کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے
-
لاہور: راوی کنارے قائم شاہدرہ میں کئی نئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں سیلاب سے بری طرح متاثر
-
حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے اب تک 15 ارب ڈالرز سے زائد کے نقصان کا اندازہ ہے
-
"علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.