ہمارے میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا، شہید سائنسدانوں نے کئی قابل شاگرد تیار کئے ہیں نیتن یاہو کو دکھائیں گے وہ کیا کرسکتے ہیں،عباس عراقچی

ایران کے معاملے میں نیتن یاہو نے خواب دیکھا کہ وہ چالیس سال سے زائد عرصے میں حاصل ہونے والی پرامن جوہری کامیابیوں کو مٹا دے گا،اسرائیلی وزیراعظم کو کو دکھائیں گے وہ شاگردکس قابل ہیں، ایرانی وزیرخارجہ کا ایکس پر بیان

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 14 جولائی 2025 15:46

ہمارے میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا، شہید سائنسدانوں ..
تہران(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی 2025)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہمارے طاقتور میزائلوں نے اسرائیلی خفیہ تنصیبات کو نیست و نابود کیا جن کی تفصیلات نیتن یاہو آج بھی چھپا رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم اب اپنے ابو کے پاس بھاگ گیا اور کھلے عام امریکہ کو بتا رہا ہے کہ ایران سے بات چیت میں کیا کہنا یا کیا نہیں کہنا چاہیے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر) پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی میزائل سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ لکھا کہ ایران کے معاملے میں نیتن یاہو نے یہ خواب دیکھا کہ وہ چالیس سال سے زائد عرصے میں حاصل ہونے والی پرامن جوہری کامیابیوں کو مٹا دے گا اور نتیجہ یہ نکلا کہ جن ایرانی سائنسدانوں کو اس کے کرائے کے قاتلوں نے شہید کیا۔

(جاری ہے)

ان میں سے ہر ایک نے 100 سے زائد قابل شاگرد تیار کئے تھے اب وہ شاگرد نیتن یاہو کو دکھائیں گے کہ وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں۔ نیتن یاہو کو دکھائیں گے وہ شاگردکس قابل ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی مطلوب جنگی مجرم کی باتوں پر ہرگز کان نہیں دھرتا اور دنیا جانتی ہے کہ نیتن یاہو صرف سیاسی شعبدہ باز ہے۔ عباس عراقچی نے طنزیہ انداز میں سوال کیا اگر نیتن یاہو کچھ نہیں کر سکتا تو پھر موساد کے پاس وائٹ ہاؤس کے اندر سے کیسا خفیہ مواد ہے جس کی بنیاد پر وہ اتنا طاقتور بننے کی اداکاری کر رہا ہے؟۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا بھی کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ وقار اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کیلئے آمادہ تھے۔ امریکہ غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے تھے۔فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکہ سے مذاکرات کیلئے سب سے پہلے امریکہ کو اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات کے دوران ایران پر مزید حملے نہ کرنے کی ضمانت دینا ہو گی۔

عباس عراقچی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کو جوہری تنصیبات پر نقصان کے تخمینے کے بعد معاوضہ طلب کرنے کا حق حاصل تھا۔ امریکہ کے حالیہ حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا۔قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا جو دوبارہ بھی ممکن ہوسکتاتھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہاتھا کہ ایران خطے میں امریکی اڈوں تک باآسانی پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر واشنگٹن نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو مزید کارروائیاں بھی کی جا سکتی تھیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا تھا۔