چنیوٹ ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت اور جرمانہ کی سزا دے دی

پیر 14 جولائی 2025 17:32

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2025ء) ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل الطاف حسین کو دو مرتبہ سزائے موت اور جرمانہ کی سزاسنا دی۔ملزم الطاف حسین کیخلاف تھانہ صدر میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ پولیس نے معیاری تفتیش کے ساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کیا۔

(جاری ہے)

بہتر انوسٹی گیشن، پراسیکیوشن کی بدولت قاتل کو سزا دلوائی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت سنگین جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے لیے چنیوٹ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں۔قتل کیسز میں معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔\378