متحدہ عرب امارات کی بلوچستان میں مسافر بسوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت

پیر 14 جولائی 2025 23:10

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)متحدہ عرب امارات نے بلوچستان میں مسافر بسوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات نے ان مجرمانہ کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مستقل مخالفت کا اعادہ کیا ہے، جو کسی بھی ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔ بیان میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور اس اندوہناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔