
پاکستان، ایران اور عراق کے وزراء داخلہ کا زائرین کی سہولت کیلئے تینوں ممالک کے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق
پیر 14 جولائی 2025 23:16
(جاری ہے)
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے کہا کہ عراق اور پاکستان کے وزراء داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے زائرین کے مسئلہ پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی طے کی گئی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو زائرین کے مسائل کے حل کیلئے باہمی رابطہ میں رہے گا۔ عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے کہا کہ سہ ملکی کانفرنس انتہائی مفید اور حوصلہ افزاء رہی اور تینوں ممالک میں زائرین کے مسائل پر ہم آہنگی پائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے، امید ہے کہ باہمی تعاون سے زائرین کے مسئلہ کو حل کر لیا جائے گا جس سے نہ صرف زائرین کی میزبانی کرنے میں مدد ملے گی بلکہ زائرین کو بھی سہولت ہو گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سہ ملکی کانفرنس میں بہت سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، تینوں ممالک نے مفید معلومات کا تبادلہ کیا اور گفتگو انتہائی مفید رہی۔ انہوں نے کہا کہ 70 لاکھ سے زائد زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے حوالہ سے حوصلہ افزاء گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی حکومت کے شکرگزار ہیں جو اربعین امام حسینؓ کے موقع پر بڑے اجتماع کی میزبانی کرتی ہے، ایرانی حکومت کے بھی شکرگزار ہیں جو زائرین کی روانگی کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کرکے اس عمل کو آگے بڑھاتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس طویل عمل کو باسہولت بنانے کیلئے کانفرنس میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے اور بہت جلد زائرین کے مسائل حل کئے جائیں گے اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے زائرین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سہ ملکی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر زائرین کے مسائل کے حل کیلئے سہ ملکی کانفرنس کے انعقاد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور ایران جانے والے زائرین ہمارے لئے بہت اہم ہیں اور سہ ملکی کانفرنس سے عراق و ایران جانے والے زائرین کو مزید سہولت ملے گی۔محسن نقوی نے جنگ میں شاندار فتح پر ایران اور ایرانی وزیر داخلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی اور ایران کے حق دفاع کو مکمل طور پر سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان اور ایران بھائی ہیں اور ہمیشہ بھائی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور دیگر اعلی حکام نے جنگ میں انتہائی متحرک و مثبت کردار ادا کیا، جو وہ کر سکتے تھے انہوں نے وہ بہترین کردار ایران کے لئے ادا کیا، پاکستان میں ایران کے سفیر امیری مقدم یہاں موجود ہیں اور یہ اس بات کے گواہ ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اربعین پر لاکھوں زائرین عراق جاتے ہیں، عراقی وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ جس طرح لاکھوں زائرین کی دیکھ بھال کرتی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو بہترین طریقے سے ہینڈل کرنے پر عراقی وزارت داخلہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کے حوالے سے عراق و ایران کے وزرائے داخلہ کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یکم جنوری 2026 کے بعد پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جا سکیں گے، زائرین گروپ آرگنائزرز کے تحت ہی عراق جاسکیں گے، زائرین گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آرگنائزرز گروپ عراق جانے والے زائرین کی وطن واپسی کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی لوگ انفرادی طور پر عراق جاسکیں گے جنہیں سفارتخانہ خصوصی ویزا جاری کرے گا، گروپ آرگنائزرز کے سسٹم سے غیر قانونی عراق جانے والوں اور زائد قیام کے رجحان کا خاتمہ ہو گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عراق اور ایران بھی پاکستان کے اس نئے نظام کے ساتھ ہیں، ہم نے مشترکہ اقدامات سے مل کر غیر قانونی طور پر عراق جانے والوں اور وہاں زائد قیام کرنے والوں کو ہر صورت روکنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے زائرین کی دیکھ بھال پرعراق اور ایران کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں زائرین کا خیال رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے اور دونوں وزرائے داخلہ یہ ذمہ داری خوش اسلوبی سے ادا کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.