زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان، ایران اور عراق کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

پیر 14 جولائی 2025 23:17

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)زائرین کی سہولت کیلئے پاکستان، ایران اور عراق نے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تہران میں سہ ملکی وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں ایران اور عراق جانے والے زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جا سکیں گے، زائرین گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، گروپ آرگنائزر سسٹم سے غیر قانونی طور پر عراق اور ایران جانے والوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آرگنائزرز زائرین کی وطن واپسی کے ذمہ دار ہوں گے، ایران اور عراق بھی نئے نظام کے ساتھ ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی کھل کر مذمت کی، پاکستانی زائرین کا خیال رکھنے پر ایران اور عراق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی، وزیراعظم شہباز شریف متحرک رہے، ایرانی سفیر آگاہ ہیں، جنگ کے دوران پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان اور ایران بھائی ہیں ہمیشہ بھائی رہیں گے۔