پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس گریڈ 18 کے افسران کی ترقی اور تبادلے

منگل 15 جولائی 2025 16:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 18 کے 28 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر مختلف اداروں میں تقرری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ 18 کے افسر خادم حسین کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈی جی کمرشل آڈٹ کراچی تعینات کر دیا گیا ہے ، مبشر محمود کو ڈائریکٹر ایف اے او اے جی پی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، منصور علی سیال بطور ڈائریکٹر ڈپٹی آڈیٹر جنرل آفس کراچی، محمد سلیم گریڈ 19 میں ترقی پا کر ڈی جی کمرشل آڈٹ اسلام آباد، رضوان رزاق قریشی ڈی جی آڈٹ پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کراچی کے دفتر میں بطور ڈائریکٹر، ایاز علی ترقی پا کر ڈائریکٹر کے عہدے پر ڈی جی کمرشل آڈٹ کراچی، محمد اسحاق بطور ڈائریکٹر ملٹری اکائونٹس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی، عمران اختر کو گریڈ 19میں ترقی دے کر کنٹرولر ملٹری اکائونٹس پنشن لاہور، بلوچستان حکومت کے محکمہ خزانہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری کام کرنے والے افسر شفیق رحمان کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر لوکل گورنمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں بطور ریجنل ڈائریکٹر آڈٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے جی پی آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے افسر محمد مصطفٰی ابرو کو ترقی دے کر ڈی جی آڈٹ لوکل گورنمنٹ پنجاب ملتان میں بطور ڈائریکٹر پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فہیم اختر بطور ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ، معین اقبال بطور ڈائریکٹر آڈیٹر جنرل آفس اسلام آباد، فہد حسین کورائی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ لوکل گورنمنٹ کراچی، خرم عزیز ڈائریکٹر ڈی جی ان لینڈ ریوینیو اینڈ کسٹم لاہور، زین العابدین ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ ذیلی دفتر پشاور، عتیق الرحمن کے آر ایل راولپنڈی میں جنرل مینجر آڈٹ، اریج ربانی ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ کلائمیٹ چینج اسلام آباد، اکرام رئوف ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ فیڈرل گورنمنٹ اسلام آباد، محمد اسماعیل خان ڈائریکٹر اے جی پی آفس اسلام آباد۔

پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے گریڈ 18 کے افسر ہمایوں احسان اگلے گریڈ میں ترقی پا کر ڈی جی آڈٹ پاور لاہور کے دفتر میں بطور ڈائریکٹر، بابر خان ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ان لینڈ ریونیو کراچی، گریڈ 18 کے افسر پیرزادہ کو ترقی دے کر لوکل گورنمنٹ مردان میں بطور ریجنل ڈائریکٹر آڈٹ، بلال مقبول وزارت ریلوے اسلام آباد میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ بجٹ، اعتزاز احمد کو ترقی دے کر اے جی پی آفس ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر، عابد خان ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ورکس بلوچستان کوئٹہ، عمران عباس کو اگلے گریڈ میں ترقی دے کر بطور ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ڈیفنس سروس راولپنڈی، نجیب اللہ خان ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ پٹرولیم لاہور جبکہ شہزادی عمارہ جبین یونس بطور ڈائریکٹر ڈی جی آڈٹ ڈیفنس سروس راولپنڈی میں کام کریں گی۔