
سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں 5 ہزار پاکستانی پاسپورٹ پکڑے گئے، افغان شہریوں کوجاری ہوئے ،طلال چوہدری
شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے معاملے میں کسی سے بھی زیادتی نہیں کی جائے گی، وزیر مملکت داخلہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں صو بوں کے عوام کی کسی مفاد یا دبائو کے تحت افغانیوں کو اپنی فیملی ٹری میں شامل کیا ہے اور اس حوالے سے سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں ہمیں بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا 2014اور 2017میں شناختی کارڈ کے حوالے سے 71ہزار شکایات موصول ہوئی ، اب تک 266نادرہ ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جاچکا ہے جبکہ انکوائریاں بھی جاری ہیں، ایوان بالا اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
منگل 15 جولائی 2025 19:25

(جاری ہے)
منگل کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کی گذشتہ 5سالوں کی تفصیلات طلب کی تھی مگر فراہم نہیں کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈ بلاک تو کرتے ہیں مگر اس بلاکیج کو ختم کرنے کا طریقہ کار بہت پیچیدہ ہے انہوں نے کہاکہ سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شناختی کارڈ اور زشہریت کا مسئلہ کافی عرصے سے چلا آڑہا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت جس سے بھی تنگ ہوتی ہے تو اس کا شناختی کارڈ بلاک کردیتے ہیں اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ بعض افراد کی فیملی ٹری میں غلط لوگ شامل ہوئے ہیں اور بہت زیادہ جگہوں پر فیملیز نے خود بھی غلط لوگوں کو شامل کیا جس کی وجہ سے ایسے افراد کے پاسپورٹ بنائے گئے اور صرف سعودی عرب میں 5ہزار ایسے پاکستان پاسپورٹ پکڑے گئے جن کی شہریت پاکستان کی نہیں تھی انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے اور ایجنسی کی رپورٹ پر عمل درآمد کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کسی سے بھی زیادتی نہیں کی جارہی ہے سینیٹر دنیش کمار کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ شناختی کارڈ کے حوالے سے جو دستاویزات درکار ہیں وہ پوری نہ ہوں تو فیصلہ نہیں ہوتا ہے سینیٹر کامران مرتضی نے کہاکہ حکومت نے 80ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں اس میں سب سے زیادہ بلوچستان سے خیبر پختونخوا سے 28ہزار 645پنجاب سے 13ہزار 899سندھ سے 14ہزار 76اور بلوچستان سے 21ہزار839شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر حکومت ان دو صوبوں کو فنڈز بھی اسی طرح زیادہ فراہم کرے تو بہتر ہوگا جس پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہاکہ افغان شہریون کی سب سے زیادہ تعداد خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہے اور وہاں سے زیادہ افغانیوں نے شناختی کارڈ بنوائے ہیں انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں صو بوں کے عوام کی کسی مفاد یا دبائو کے تحت افغانیوں کو اپنی فیملی ٹری میں شامل کیا ہے اور اس حوالے سے سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں ہمیں بہت زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے سینیٹر محسن عزیز کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ 2014اور 2017میں شناختی کارڈ کے حوالے سے 71ہزار شکایات موصول ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ اب تک 266نادرہ ملازمین کو نوکریوں سے نکالا جاچکا ہے جبکہ انکوائریاں بھی جاری ہیں۔
۔۔۔اعجاز خانمزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.