
وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیدیا
ایس سی او کے رکن ممالک کے خلاف اس طرح کی غیر قانونی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
منگل 15 جولائی 2025 19:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے خلاف اس طرح کی غیر قانونی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم جارحیت کو پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دیرینہ تنازعات کے پرامن حل، مذاکرات، سفارتکاری اور بین الاقوامی قانون، انصاف اور غیر جانبداری کے اصولوں کے مطابق حل پر زور دیتے ہیں۔ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد ایکس پر پوسٹ میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ’آج ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ہم نے کثیرالجہتی، باہمی احترام اور علاقائی استحکام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، شنگھائی اسپرٹ ہمیں مکالمے، باہمی اعتماد اور زیادہ منصفانہ و جامع عالمی نظام کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔قبل ازیں اسحق ڈار نے بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپل میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ وہ شی جن پنگ سے ملاقات کر کے ’ بہت خوش’ ہیں اور انہوں نے چینی صدر کو پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کی گرمجوش مبارکباد پہنچائی۔انہوں نے ایکس پر کہا کہ ہم آہنی بھائیوں اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت داروں کی حیثیت سے پاک چین پائیدار دوستی کو مزید مضبوط کرنے اور مشترکہ علاقائی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق چینی صدر نے وفود کے سربراہان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایس سی او کے دائرہ کار میں علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔چینی صدر سے ملاقات کے کچھ ہی دیر بعد، اسحق ڈار تیانجن پہنچے جہاں انہوں نے دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کی۔نائب وزیراعظم گزشتہ رات بیجنگ پہنچے تھے ، جہاں ان کا ہوائی اڈے پر ایشیائی امور کے شعبے کے سینئر چینی حکام، پاکستانی سفیر خلیل الرحمان ہاشمی اور چینی سفیر یو ہونگ نے استقبال کیا تھا۔بھارت کے ایس جے شنکر، روس کے سرگئی لاوروف اور ایران کے عباس عراقچی بھی ایس سی او اجلاس کے لیے بیجنگ پہنچے ہیں۔اسحق ڈار نے شی جن پنگ سے مشترکہ ملاقات کے موقع پر مختلف ایس سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ایکس پر انہوں نے لکھا کہ ایسے مشکل وقت میں علاقائی افہام و تفہیم اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے خیالات کا تبادلہ ہمیشہ خوش آئند ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ’ دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسحق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کی، وزارت خارجہ کے مطابق، ’ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، توانائی، زراعت اور دفاع میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔’ اسحق ڈار نے وزیر خارجہ لاوروف کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔قازقستان کے وزیر خارجہ مرات نورتیلو اور کرغیزستان کے ڑینبیک مولدوکانووچ سے الگ الگ ملاقاتوں میں اسحق ڈار اور وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیرخارجہ اسحق ڈار اپنے دورہ چین کے دوران ایس سی او رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
2لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی،ایف بی آر
-
~ نوجوانوں کے لیے 200 ارب روپے کے اسکلڈ لیبر فنڈ کے قیام کا اعلان
-
ایف بی آر قوانین کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
جن جماعتوں کے پاس بیچنے کیلئے کچھ نہیں وہ صرف تنقید کرتی ہیں‘ شرجیل میمن
-
پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
تعلیم کے ساتھ ہنر وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ مریم نواز
-
تھر کوئلہ 30 لاکھ گھروں کو روشن کر رہا ہے،سید ناصر حسین شاہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب ، 5 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد
-
امیگریشن کے نظام کو موثر اور شفاف بنانے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، سینیٹر طلال چوہدری
-
مریم نواز کیخلاف نامناسب زبان استعمال کرنیوالا شہری رہا
-
میرے خیال میں 90 دن میں کوئی تحریک چلنے والی نہیں‘ گورنر پنجاب
-
وزیراعلیٰ سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.