ڈالرز میں ارجنٹ فیس کی ادائیگی کے باوجود آن آرائیول ویزہ جاری نہ کرنے پر غیر ملکی خاتون 16 گھنٹے تک ائیرپورٹ پرمحصور

خاتون کل شام سنگاپور سے براستہ چین آن آرائیول ویزہ پر اسلام آباد پہنچی تھی، غیر ملکی خاتون کے ائیرپورٹ پرمحصور رہنے کے معاملے پر حکومت نے آن آرائیول ویزہ جاری کردیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 16 جولائی 2025 15:40

ڈالرز میں ارجنٹ فیس کی ادائیگی کے باوجود آن آرائیول ویزہ جاری نہ کرنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی 2025) ڈالرز میں ارجنٹ فیس کی ادائیگی کے باوجود آن آرائیول ویزہ جاری نہ کرنے پر غیر ملکی خاتون 16 گھنٹے تک ائیرپورٹ پر محصور،خاتون کل شام سنگاپور سے براستہ چین آن آرائیول ویزہ پر اسلام آباد پہنچی تھی، ذرائع ائیرپورٹ نے کہا کہ ڈالرز میں ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود خاتون کو ویزہ جاری کرنے میں تاخیر ہے، نادرا کی جانب سے آن ارائیول ویزہ فراہم کرنے میں تاخیر پر غیر ملکی خاتون کو16 گھنٹے سے ائیرپورٹ پر روک رکھا ہے۔

غیرملکی خاتون ٹورسٹ ویزہ پر پاکستان بزنس مین سہیل کیانی کی مہمان ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے میزبان کی جانب سے گورنر خیبرپختونخواہ کے فیصل کریم کنڈی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے خاتون پہلی بار پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون کے 16 گھنٹے تک محصور رہنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے خاتون کو آن آرائیول ویزہ جاری کردیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ مسافر کو  کلیئر کردیا گیا۔ مسافر ائیرپورٹ سے روانہ ہوگی، مسافر  بغیر ویزے کے سفر کرکے آئیں۔امیگریشن حکام  نے کہا کہ مسافر آن  لائن ویزہ اپلائی کرتا ہے تو اس اس کو ویزہ گرانٹ نوٹس ایشو ہوتا ہے تو ویزہ دیا جاتا ہے۔ کلیرینس ملنے پر مسافر کو کلیئر کردیاگیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج کر دیاتھا جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے فیصلے کی تصدیق کر دی تھی۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام برطانیہ کی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا گیاتھا۔ پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کیلئے پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی تھی۔برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کی جانب سے پاکستان کی جانب سے فضائی حفاظت کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیاتھا۔

ہر ایئرلائن کو انفرادی طور پر برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پرواز کی اجازت لینا ہوگی، تاہم یہ ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا تھا۔برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 4.7 ارب پاؤنڈ سے زائد ہے، سفری سہولتوں میں بہتری سے اس دو طرفہ تعلق میں مزید استحکام آئے گا۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا تھا۔