Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ ماہ میں 17سی20روپے فی لٹر اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے ،مرکزی کمیٹی ایم پی پی

بدھ 16 جولائی 2025 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ ماہ میں 17سی20روپے فی لٹر اضافہ عوام کے ساتھ ظلم اور بیڈ گورننس کی مثال ہے۔ عوام کو ریلیف دینے میں ناکامی پر وفاقی حکومت عوام کی نظروں میں گر رہی ہے۔ یہ بات مرکزی کمیٹی میری پہچان پاکستان (ایم پی پی)نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گزشتہ دونوں کہا تھا کہ حکومت اب عوام کو ریلیف دے۔

پاکستان کے ابھرتے اچھے امیج کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔ لیکن وفاقی حکومت پی ڈی ایم ون کی طرح عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالے جا رہی ہے۔ جس سے عوام کو شدید مایوسی ہو رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد ہر شے کی قیمت ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جو مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے ہرگز قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

منتخب نمائندوں کی بھاری تنخواہیں اور مراعات ختم کی جائیں۔ یہ عوام سے ووٹ لے کر عوام ہی کو ریلیف دینے سے نالاں ہیں۔مرکزی کمیٹی نے کہا کہ گڈ گورننس، بلوچستان اور کے پی کے سمیت دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں کام کیا جائے ساری ذمہ داری سیکورٹی فورسز کی نہیں حکومت اگر بیڈ گورننس کرے گی تو حالات کس طرح بہتر ہوں گے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات