Live Updates

نیویارک میں شدید بارشیں،نیو جرسی میں 2 افراد ہلاک

مین ہٹن کے سینٹرل پارک میں ایک گھنٹے میں 5 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی،میئرنیویارک

بدھ 16 جولائی 2025 19:31

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2025ء)امریکی شہر نیویارک میں شدید بارشوں سے سڑکیں اور ریلوے ٹریک زیر آب آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔شہر میں شدید بارشوں سے گاڑیاں ڈوب گئیں اور سڑکیں تالاب کا نظر پیش کرنے لگیں جب کہ ریلوے اسٹیشن بھی زیر آب آگئے جس کی وجہ سے عوام کو سفر کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے بتایا کہ مین ہٹن کے سینٹرل پارک میں ایک گھنٹے میں 5 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جو کہ تاریخ میں 60 منٹ کی دوسری سب سے زیادہ بارش ہے۔دوسری جانب ریاست نیو جرسی میں سیلاب میں بہہ جانے والی گاڑی کی وجہ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ نے ریاست میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔ نیو جرسی کے گورنر نے شدید بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مقامات پر ڈھائی گھنٹے سے بھی کم وقت میں 6 انچ یعنی 15.25 سینٹی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات