سینیٹرعرفان صدیقی کی وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کے گھر آمد

بدھ 16 جولائی 2025 21:58

سینیٹرعرفان صدیقی کی وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی بدھ کو وزیراعظم کے سابق پریس سیکرٹری رائے ریاض حسین کے گھر گئے اور رائے ریاض حسین کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر راہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے رائے ریاض حسین اور ان کے صاحب زادے رائے ثاقب حسین سے ملاقات کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ رائے ریاض حسین نے گھر آمد اور تعزیت پر سینیٹر عرفان صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔