
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد و راولپنڈی میں صاف پانی کی فراہمی، آبی ذخائر کو آلودہ ہونے سے روکنے ، اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کا مربوط نظام قائم کرنے کیلئےٹاسک فورس کی شکیل
جمعرات 17 جولائی 2025 17:20

(جاری ہے)
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد و راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، موجودہ ذخائر کو سیوریج کے پانی سے آلودہ ہونے سے روکنے ، اسلام آباد کو مختلف ڈیمز سے پانی کی فراہمی اور واٹر سپلائی کا مربوط نظام قائم کرنے کیلئےٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔
وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے جبکہ سی ڈی اے، واپڈا، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کے ارکان ٹاسک فورس میں شامل ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بارش کے پانی سے زیر زمین پانی کے ذخیرہ کو ری چارج کرنے کیلئے سی ڈی اے جامع لائحہ عمل پیش کرے،راول ڈیم سے ملحقہ آبادیوں اور ڈیم میں گرنے والے نالوں پر کچی آبادیوں سے نکلنے والی سیوریج سے ڈیم کی آلودگی کے سدباب کیلئے نظام بنایا جائے،غیر قانونی و کچی آبادیوں سے نکلنے والے سیوریج کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ کا نظام جلد قائم کیا جائے۔وزیراعظم نے تربیلا، خانپور و دیگر ڈیمز سے اسلام آباد کیلئے متفقہ طور پر منظور شدہ پانی کو گھروں تک پہنچانے کیلئے واٹر سپلائی کا نظام جلد قائم کرنے اور اسلام آباد و ملحقہ علاقوں کیلئے واٹر بورڈ کی تشکیل کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو اسلام آباد میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے قائم ٹاسک فورس کےلئے تجاویز پیش کی گئیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کو راول، تربیلا اور خانپور ڈیم سے متفقہ طور پر منظور شدہ پانی کی فراہمی کیلئے سپلائی سسٹم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اجلاس کو ملحقہ علاقوں میں متعدد ڈیمز کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور ان ڈیمز سے اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی کے نظام کی تجاویز و لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔وزیر اعظم کو اجلاس میں مجوزہ واٹر بورڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بورڈ پانی کے موجودہ و آئندہ ذخائر کے انتظام، پانی کی گھروں تک فراہمی کے طریقہ کار، پانی کی سٹیک ہولڈرز کے مابین تقسیم و متعلقہ اقدامات کا انتظام سنبھالے گا۔اجلاس کو سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی کچی آبادیوں سے سیوریج کے اخراج کی وجہ سے پانی کے ذخائر کی آلودگی روکنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی جائزہ پیش کیا گیا۔\932
مزید اہم خبریں
-
سید یوسف رضا گیلانی کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر مملکت احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا جہلم میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے ریلے میں بہہ جانے والے پولیس کانسٹیبل حیدر علی کی قربانی کو خراج عقیدت
-
وزیراعظم کا 2024-2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر
-
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے خیبرپختونخوا ہ میں سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کیساتھ معاہدے کی مخالفت کردی
-
جتنی بھی اموات ہوئیں یہ سب ناگہانی آفت کے سبب ہوئیں، حکومت کی غفلت سے کوئی اموات نہیں ہوئیں، مریم نواز
-
نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی یو اے ای کے وزیر مملکت احمد علی الصایغ سے ٹیلی فونک گفتگو
-
خاتون کو اغوا یا سرعام برہنہ کرنے والے کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا بل منظور
-
وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ
-
سول سروس کو جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،شہباز شریف
-
الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے بڑے فیصلے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.