
اسرائیل اورشام کی سرحد پر موجو”د دروز“ فرقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد واپس چلے گئے
شام کا دمشق پراسرائیل کی بمباری پرشدید ردعمل کا اظہار ‘ اسرائیلی اقدامات نے ”سویدا“صوبے میں صورتِ حال کو مزید بگاڑ دیا ہے. احمد الشرع
میاں محمد ندیم
جمعرات 17 جولائی 2025
15:40

(جاری ہے)
نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں دروز سے مخاطب ہو کر کہاکہ آپ اسرائیل کے شہری ہیں، سرحد عبور نہ کریں، آپ اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں آپ کو قتل کیا جا سکتا ہے یا اغوا کیا جا سکتا ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا”سویدا “ اور جنوب مغربی شام میں صورتِ حال نہایت خطرناک ہے انہوں نے کہاکہ آپ اسرائیلی فوج کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اس لیے میں آپ سے کہتا ہوں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور فوج کو اپنا کام کرنے دیں.
دوسری جانب شامی صدر احمد الشرع نے اپنے خطاب میں اسرائیل پر "شام کے اندر فتنہ پھیلانے" کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسرائیلی اقدامات نے ”سویدا“صوبے میں صورتِ حال کو مزید بگاڑ دیا ہے الشرع نے زور دیا کہ دروز شام کے سماجی تانے بانے کا ایک بنیادی حصہ ہیں. انہوں نے کہا کہ میں اپنی بات خاص طور پر اپنے دروز بھائیوں سے کہتا ہوں، جو اس وطن کے اصل حصے میں شامل ہیں شام کبھی بھی تقسیم یا فتنہ پردازی کی سرزمین نہیں بنے گا ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے حقوق اور آزادی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم کسی بھی ایسے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد آپ کو کسی بیرونی فریق کے ساتھ گھسیٹنا یا ہمارے درمیان تقسیم پیدا کرنا ہو ہم سب اس زمین کے شراکت دار ہیں، اور ہم کسی بھی فریق کو اس خوب صورت تصویر کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، جو شام کی پہچان اور تنوع کی عکاس ہے. واضح رہے کہ اتوار کے روزشام کے سرحدی صوبے سویدا میں دروز مسلح افراد اور بدو جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد سرکاری افواج نے مداخلت کرتے ہوئے فریقین کے درمیان لڑائی روکنے کی کوشش کی اسرائیل نے بھی اس تنازع میں مداخلت کی اور دمشق کے قریب اور جنوبی شام میں کئی فضائی حملے کیے اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ ان کارروائیوں کے ذریعے دروز کا تحفظ کر رہا ہے شامی حکام نے سویداءمیں دروز گروپوں کے ساتھ جنگ بندی کے ایک معاہدے تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسرائیل کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل سمیت اہم مقامات پر بمباری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی جنگ قراردیا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کے کہنے پر باجوہ سے ملنے کی بہت بڑی قیمت چکائی‘ کاش یہ ملاقات نہ ہوئی ہوتی، محمد زبیر
-
پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
-
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کردی ہے
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا
-
ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.