
کشمیری عوام بھارت سے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے،پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا،غلام محمد صفی
جمعرات 17 جولائی 2025 18:01
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کہا کہ 19 جولائی1947 وہ دن ہے جب سر زمینِ کشمیر کے فرزندانِ حریت نے آبی گزر سرینگر میں ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا،اس دن کو منا نے کا مقصد ہمیں نہ صرف اپنے ماضی کی یاد دہانی کراتا ہے بلکہ ہمیں اپنے آج کے فرض اور آنے والے کل کی ذمہ داریوں کا بھی شعور بخشتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم پوری دنیا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ انسانوں کی جدوجہد ہے جو اپنے تشخص، آزادی اور اپنی مرضی کی زندگی جینے کیلئے غاصب بھارت سے نبرد آزما ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،ہم آج بھی وہی نعرہ دہراتے ہیں جو ہمارے بزرگوں نے آبی گزر کے میدان میں بلند کیا تھا۔''کشمیر بنے گا پاکستان''۔غلام محمد صفی نے کہاکہ ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ ایک دن فتح کشمیریوں کے قدم چومے گی اور وہ دن ضرور آئے گا جب سری نگر کی فضا ئوں میں پاکستان کا پرچم لہرائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی تمام آزادی پسند اقوام،انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس تاریخی حقیقت کو تسلیم کریں،کشمیری عوام کو ان کا حق دیں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ اپنی جارحانہ پالیسیوں کو ترک کرے اور کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کو پورا کرے۔حریت کانفرنس کے سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر یوں کا مقدمہ ہر فورم پر بہترین انداز میں لڑا ہے،کشمیریوںکی آزادی کے حوالے سے تمام قربانیوں کو بھلانا ممکن نہیں،ہم اپنے ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے آزادی کی تحریک کو پروان چڑھایا،ہم ان کے مشن سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ 19جولائی بروز ہفتہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسجد شہدا سے پنچاب اسمبلی ہال تک ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں بھارتی جارحیت کیخلاف اقوامِ عالم تک کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اس مسئلے کو بھرپور سفارتی انداز میں اٹھایا ہے،پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے افواج پاکستان کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو شکست دے کر پاکستان کا پوری دنیا میں امیج بلند کیا اور یہ ثابت کیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے.مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.