صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی کا پاکستان پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور میل نرسنگ کالج کا دورہ

جمعرات 17 جولائی 2025 21:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2025ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ علی اکبر جاگیرانی نے جمعرات کو لاڑکانہ میں پاکستان پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور میل نرسنگ کالج کا دورہ کیا ،جہاں دونوں اداروں کے عملداروں نے انہیں اداروں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہیں بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ یا کالج کے لیے کوئی علیحدہ عمارت نہیں، اس کے لیے کوئی عمارت فراہم کی جائے یا اس کی مرمت کی جائے، کیونکہ موجودہ عمارت کی حالت بھی خراب ہے۔

اس کے ساتھ اساتذہ کی خالی آسامیاں پر کرنے، ٹھنڈے پانی کی مشینیں فراہم کرنے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے، ای سی جی، ایکسرے مشینیں، لیب اور دیگر طبی آلات کی فراہمی کے مطالبات کئے گئے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے انہیں یقین دلایا کہ دونوں اداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔