
پشاور،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دینے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کی، وکلا کے پشاور ہائی کورٹ میں دلائل
جمعہ 18 جولائی 2025 13:20
(جاری ہے)
ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لیا گیا اور پی ٹی آئی امیدواروں نے مختلف نشانات سے الیکشن میں حصہ لیا۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں پی ٹی آئی کو غیر سیاسی جماعت قرار نہیں دیا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کی۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق انتخابی نشان لینے سے پارٹی ختم نہیں ہوتی۔انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن رولز 2017 میں انتخابی نشان لینے سے سیاسی جماعت ختم ہوتی ہے، الیکشن کمیشن نے اس کا سہارا لیا اور پی ٹی آئی ممبران کو آزاد قرار دیا۔ ایکٹ کے ساتھ رولز متصادم ہو، تو پھر ایکٹ کو ترجیح دی جائے گی۔ پی ٹی آئی امیدواروں نے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں۔ مخصوص نشستوں میں پی ٹی آئی کو نظرانداز کیا گیا اور دوسری جماعتوں کو نشستیں دی گئیں۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ خان نے ریمارکس دئیے کہ ہم اس کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔مزید قومی خبریں
-
بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
ٹڈاپ کیسز: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان بری
-
لواری ٹنل کا نارتھ پیکج دسمبر میں مکمل ہوگا، ڈی آئی خان سی پیک روٹ کے ناقص حصے کی تعمیر و مرمت سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعظم میرٹ پر بھرتیوں کے لیے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر قانون و انصا ف اعظم نذیر تارڑ
-
گوادر سے عمان تک فیری سروس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
چیچہ وطنی،18سال سے روپوش اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار
-
محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے کے چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے بیان کو مسترد کردیا
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری، سروسز ہسپتال میں زیر علاج
-
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
-
گھریلو ناچاقی پرداماد کی فائرنگ سے ساس اور سالی شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
-
ملک بھر میں گھی کی قلت کا خدشہ، ملزغیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کی دھمکی
-
پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت ڈکلیئر کرنے کیلئے علی گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.