
چینی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون کی خواہاں
جمعہ 18 جولائی 2025 22:50
(جاری ہے)
اس آرڈر میں ڈیجیٹل والوز اور واٹر-فرٹیلائزر سسٹمز شامل ہیں۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کسانوں کو ایک اسمارٹ پلیٹ فارم کے ذریعے آبپاشی اور کھاد کی فراہمی کو کنٹرول کرنے کی سہولت دیتی ہے، جو مٹی میں نمی اور غذائیت کی سطح کو حقیقی وقت میں مانیٹر کرتا ہے۔ اس طرح فصل کو اس کی ضرورت کے مطابق وسائل فراہم کیے جاتے ہیں، جس سے پانی اور کھاد کی بچت ممکن ہوتی ہے۔کمپنی، جو اپنا ہارڈویئر اور سافٹ ویئر خود تیار کرتی ہے، نے بتایا کہ پاکستان سے مزید شراکت داروں کی جانب سے کاروباری دلچسپی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق دوسری جانب چینی کمپنی گویووگو (Guiwugu) نے سیم و تھور زدہ زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے لیے ایک انوکھا قدرتی ماڈل پیش کیا ہے۔ کمپنی کے بانی نی لی بن کے مطابق، اس ماڈل کے تحت کری فِش (ایک قسم کی آبی مخلوق) کو زمین پر موجود پانی میں چھوڑا جاتا ہے، جو وقت کے ساتھ مٹی کی نمکیات کو کم کرتی ہے۔ بعد ازاں، اس زمین پر چاول کی کاشت کی جاتی ہے، اور کری فِش اور چاول کو ایک ساتھ پالا جاتا ہے، جس سے ایک ہم آہنگ اور قدرتی نظام وجود میں آتا ہے۔گویووگو کے بانی نی لی بن نے سی ای این کو بتایا کہ کری فِش قدرتی طور پر کیڑے مارنے کا کام کرتی ہیں جبکہ ان کا فضلہ چاول کے کھیتوں کے لیے قدرتی کھاد بنتا ہے، جو چاول کی پیداوار کو کم کیے بغیر اس کے معیار میں بہتری لا سکتا ہے۔خوراک اور زراعت کی عالمی تنظیم (FAO) کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی 2.2 کروڑ ہیکٹر زرعی زمین میں سے 66.7 لاکھ ہیکٹر زمین سیم و تھور کی وجہ سے ناقابلِ استعمال ہو چکی ہے، جو کہ کل زرعی رقبے کا 30 فیصد بنتا ہے۔اقوامِ متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (ایف اے او)کے مطابق پاکستان اپنی 30 فیصد زرعی زمین، یعنی 66.7 لاکھ ہیکٹر رقبہ، سیم و تھور کی وجہ سے ناقابلِ استعمال ہو چکا ہے۔گویووگو کے بانی کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل پہلے ہی چین کے شمال مشرقی علاقوں میں کامیابی سے استعمال ہو رہا ہے اور اسے سنکیانگ میں بھی آزمایا جا رہا ہے، جو آب و ہوا کے لحاظ سے پاکستان کے کچھ علاقوں سے مشابہ ہے۔ ان کے مطابق، پاکستان کے زرعی علاقے سردیوں میں اس ماڈل کے لیے موزوں موسم رکھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.