چیئرمین نیب کاوفد کے ہمراہ بورڈ آف ریونیو کا دورہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ورکنگ بارے بریفنگ دی

جمعہ 18 جولائی 2025 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے وفد کے ہمراہ بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے چیئرمین نیب کا استقبال کیا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب نے بورڈ آف ریونیو کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا جبکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے چئیر مین نیب کو بورڈ آف ریونیو کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے بورڈ آف ریونیو کے دائرہ اختیار کے بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو سٹیٹ لینڈ سے متعلق پالیسیز لینڈ ایکوزیشن سیٹلمنٹ ریوینیو کولیکشن اور آفات سے بچائو کیلئے ورکنگ کرتا ہے، شفافیت جدت اور اعتماد بورڈ آف ریونیو کے بنیادی اصول اور گزشتہ 2 سالوں میں بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریونیو کولیکشن میں اضافہ اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ ڈیجیٹائز یشن اداریہ جاتی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں، ایگریکلچرل انکم ٹیکس ڈیجیٹائز یشن سیٹلمنٹ آف ریکارڈ لینڈ ایکوزیشن و مینجمنٹ سسٹم آئی ٹی بیسڈ سٹیٹ لینڈ مینجمنٹ متعارف کروائے گئے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ریونیو پالیسی بورڈ کے تحت تمام ریونیو کولیکشن کے اداروں میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، ایگریکلچرل ریفارمز اور انکم ٹیکس آڈٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

اسی طرح سٹیمپ ڈیوٹی انتقال فی لینڈ ایکوزیشن و پراپرٹی ویلوایشن میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے چیئرمین نیب کو پلس پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی جس کے تحت منیوئل ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں تمام ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائز یشن کی گئی، ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ پارسل بیسڈ سسٹم انفارمیشن سسٹم اور جیو سپاٹیئل سٹرکچر کی اپگریڈیشن کی گئی۔

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ای رجسٹریشن سسٹم بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اراضی معاون مراکز میں وکلاء کو سسٹم میں شفافیت کیلئے شامل کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ای رجسٹریشن کی سہولت جلد فراہم کر اور دوسرے صوبوں کو بھی ڈیجیٹائز یشن کیلئے معاونت فراہم کی جائے گی، بورڈ آف ریونیو سے متعلق تمام ریکارڈ رومز کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات اور کارکردگی کو سراہا۔