19 جولائی 1947 کا دن کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کا تاریخی اظہار ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

ہفتہ 19 جولائی 2025 14:53

19 جولائی 1947 کا دن کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کا تاریخی اظہار ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 کا دن کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کا تاریخی اظہار ہے، الحاقِ پاکستان کی قرارداد کشمیریوں کی اجتماعی خواہش کی مظہر ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام کے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ظلم و ستم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکا، کشمیریوں کی تیسری نسل بھی اپنے حقِ خودارادیت کے لیے پرعزم ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی برادری مؤثر کردار ادا کرے،پاکستانی قوم کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یومِ الحاقِ پاکستان منانا کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے۔\932