پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، جنگ بندی کے بعد سکون ہوگیا، ٹرمپ

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:07

پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، جنگ بندی کے بعد سکون ہوگیا، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران 5 تک جنگی طیارے مار گرائے گئے، تاہم صورتِ حال جنگ بندی کے بعد پرسکون ہو گئی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ، وائٹ ہاؤس میں کچھ ریپبلکن امریکی قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے دوران بات کر رہے تھے، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گرائے گئے طیارے کس ملک کے تھے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت طیارے ہوا میں مار گرائے جا رہے تھے، 4 یا 5، لیکن میرا خیال ہے کہ 5 طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت-پاکستان جھڑپوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔