بانی پی ٹی آئی کیخلاف اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس کی سماعت 22 جولائی مقرر

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) کینٹ کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف تھانہ ریس کورس میں درج اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس کی سماعت 22 جولائی کو مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو روبکار جاری کرتے ہوئے ملزم کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔