برطانیہ ،فلسطین ایکشن کی کال پر پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے پر 55 گرفتار

اتوار 20 جولائی 2025 10:55

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)برطانوی پولیس نے ہفتہ کے روز فلسطین کاز کے حق میں اور غزہ میں جاری جنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والی انسانی حقوق تنظیم 'فلسطین ایکشن' کے 55 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ مظاہرین دنیا کی سب سے پرانی جمہوریت کی علامت برطانوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔ جن کو میٹرو پولیٹن پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

میٹرو پولیٹن پولیس نے بتایا مظاہرین پارلیمنٹ سکوائر پر پلے کارڈز اٹھا کرفلسطین ایکشن کے حق میں اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ لیکن برطانیہ نے چونکہ اسی ماہ سے 'فلسطین ایکشن پر پابندی لگا دی ہے اسی لیے اس کے نام سے کوئی مظاہرہ نہیں کیا جا سکتا۔میٹرو پولیٹن پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ 'فلسطین ایکشن کے خلاف پابندی انسداد دہشت گردی کی قانون سازی کے ذریعے لگائی گئی ہے۔