ی* مودی کے نقشِ قدم پر چلتے بھارتی کرکٹرز نے کھیل کو نفرت کی نذر کر دیا، شیری رحمان

اتوار 20 جولائی 2025 18:15

Gاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی جانب سے لیجنڈز کرکٹ لیگ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے نقشِ قدم پر چلتے بھارتی کرکٹرز نے کھیل کو نفرت کی نذر کر دیا۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہا کہ میدانِ جنگ میں شکست، سفارت کاری میں ناکامی، اور اب کھیل سے فرار بھارت ہر محاذ پر شرمندگی کا سامنا ہے،بھارتی کھلاڑیوں کا نفرت اور تعصب سے آلودہ طرزِ عمل ان کی مودی پرست ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کھیل تو امن، رواداری اور باہمی احترام کے پیغامبر ہوتے ہیں، مگر بھارت نے یہاں بھی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا، پاکستان کا نام سنتے ہی مودی سرکار کے اعصاب جواب دے جاتے ہیں، اور ان کے کھلاڑی میدان سے راہِ فرار اختیار کر لیتے ہیں، کھیل کے بجائے نفرت کے ایجنڈے پر کاربند بھارتی رویہ خطے کے امن اور اسپورٹس مین شپ کے لیے خطرہ ہے۔