د*ایواجی EVAWG الائنس کا سوشل میڈیا پر غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی مذمت

اتوار 20 جولائی 2025 20:25

]کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء) بلوچستان ایواجی الائنس EVAWG کے چیئرمین اور عورت فانڈیشن کے صوبائی ڈائریکٹر علاالدین خلجی نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سے ایک اور دل دہلا دینے والی خبر نے بحیثیت انسان ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک نوجوان جوڑے کو جنہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کر دیا جس کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد نے ایک عورت اور مرد پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو اگرچہ مقام اور وقت کے حوالے سے غیر واضح ہے، مگر اس ویڈیو کے مناظر اور نوعیت ناقابلِ برداشت اور انسانیت سوز ہیں۔خواتین پر تشدد کے خلاف قائم الائنس EVAWG، اس بہیمانہ اور وحشیانہ عمل کی شدید مذمت کرتا ہے اور انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک واقعہ بلوچستان میں نہیں ہوا بلکہ اس جیسے بہت سے واقعات رو نما ہوتے ہیں جو بے نام دفن کئے جاتے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ "یہ واقعات نہ صرف ہمارے آئین، اسلامی اصولوں اور انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں بلکہ معاشرتی پسماندگی، جبر اور عورت دشمنی کا کھلا مظاہرہ بھی ہیں۔ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ 'غیرت' کے نام پر قتل کسی طور قابلِ قبول نہیں۔

یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ سال 2019 سے لیکر سال 2024 تک بلوچستان میں 212 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف مثر قانون سازی کی جائے اور ایسے واقعات کو صرف روایتی جرائم کے بجائے انسانیت کے خلاف جرم تصور کیا جائے۔ ایسے جرائم کو روکنے کے لیے ریاست، قانون نافذ کرنے والے ادارے، مذہبی قیادت، اور قبائلی روایات کے علمبرداروں کو یکساں عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

"بلوچستان میں خواتین کے خلاف تشدد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ صرف گزشتہ دو سالوں میں صوبے میں درجنوں خواتین کو غیرت، رسم و رواج، اور جبری شادیوں جیسے بہانوں کے تحت قتل کیا گیا۔ایوا جی الائنس مطالبہ کرتے ہیں کہ:1. غیرت کے نام پر قتل کے تمام مقدمات کو انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت نمٹایا جائی؛2. واقعہ میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کر کے مثال بنایا جائی؛3. غیرت کے نام پر قتل کے خلاف خصوصی اور سخت قانون سازی کی جائی؛4. خواتین کے تحفظ کے قوانین کو مثر اور قابلِ عمل بنایا جائے 5. قبائلی روایات کو آئین پاکستان کے تابع کیا جائے مزید برآں، EVAWG الائنس عوام، سول سوسائٹی، اور میڈیا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان واقعات پر خاموش نہ رہیں بلکہ مظلوموں کی آواز بنیں اور اس سفاکی کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔