سیشن عدالت کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو342کا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے آخری موقع

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں آخری سماعت پر عدالت نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کوبیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا تھا.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 جولائی 2025 14:48

سیشن عدالت کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو342کا بیان ریکارڈ کروانے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جولائی ۔2025 ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف درج شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران جج نے قراردیا کہ بار بار کیس کال کرنے پر بھی کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا‘ علی امین گنڈا پور کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے اڑھائی بجے تک کا آخری موقع دیا جاتا ہے.

(جاری ہے)

کیس کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ہوئی عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر اڑھائی بجے تک علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوتے تو اس کیس میں ان کا 342 کے بیان کا حق ختم کردیا جائے گا جس کے بعدسماعت میں وقفہ کردیا گیا مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کررہے ہیں. یادرہے کہ فوجداری قوانین میں ملزم کو کچھ بنیادی حقوق دیے گئے ہیں جن میں سے سب سے اہم اسے براہ راست صفائی کا موقع فراہم کرنا ہے یہ بیان اگرچہ کسی بھی وقت ریکارڈ کرایا جا سکتا ہے مگرعام طورپرجب ملزم کے وکلا استغاثہ کی طرف سے پیش کیے گئے تمام ثبوتوں اور گواہان پر جرح مکمل کر لیتے ہیں تو پھرعدالت ملزم کا ایک بیان ریکارڈ کرتی ہے، جسے ضابطہ فوجداری میں 342 کا بیان کہا جاتا ہے.

اس بیان میں ملزم جج کو براہ راست بتاتا ہے کہ وہ کیسے قائم کیے مقدمے میں بے گناہ ہے اور اس پر مقدمہ قائم کرنے کی پیچھے کیا محرکات ہو سکتے ہیں ملزم کو آزادی ہوتی ہے کہ وہ بغیر حلف لیے جو بھی کہنا چاہے عدالت کے سامنے کہہ دے عدالت کیس کو آگے بڑھانے کے لیے علی امین گنڈاپور کوضابط فوجداری کے آرٹیکل 342کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کا حکم دیا تھا.