تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے فرسٹ ائیر کے طلبہ کو فیل کرنے کو درست کہنے کافیصلہ بد نیتی اور متعصبانہ سوچ کی عکاس ہے، میری پہچان پاکستان

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے معیار تعلیم بلند کیا حکومت گرا رہی ہے، آج تعلیم کی پستی کی وجہ کرپٹ حکومت اور بیڈ ترین گورننس ہے۔ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی

پیر 21 جولائی 2025 20:21

تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے فرسٹ ائیر کے طلبہ کو فیل کرنے کو درست کہنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)کراچی آرگنائزنگ کمیٹی (میری پہچان پاکستان)نے کراچی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے فرسٹ ائیر کے طلبہ کو فیل کرنے کو درست کہنے کے فیصلے کو بد نیتی متعصبانہ اور کراچی کے طلبہ کا مکمل استحصال اور لسانی سوچ کے تحت اداروں کے بعد طلبہ کا تعلیمی استحصال قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کا اے ون گریڈ لینے والا این ای ڈی یونیورسٹی کے امتحان میں کیوں فیل ہوگیا کراچی کے طلبہ پڑھ کر امتحان دیتے ہیں اندرون سندھ کلچر اور گھروں پر بیٹھ کر امتحانی کاپی بھرنے اور وڈیرہ مافیا کے حکم پر گریڈ لینے والے سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں پاس ہونے والے اسی سفارشی اور رشوت کلچر کی پیداوار ہیں جو اداروں کو تباہ کر رہا ہے۔

کمیشن پاس افسر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن اپنے شعبہ کی اسپیلنگ نہ بتاسکے ٹیچر بھرتی ہونے والا ٹیچر کی اسپیلنگ نہ بتاسکے تو تعلیم کیسی ہوگی اسکولوں میں گدھے گھوڑے بندھے ہوئے ہوں بند اسکول سوالیہ نشان ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی بیڈ گورننس اور اہل افسران کی اہلیت کا قتل عام کرکے ملک کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے معیار تعلیم بلند کیا حکومت معیار تعلیم گرا رہی ہے۔

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے ڈا یونیورسٹی سمیت کئی تعلیمی ادارے شروع کئے۔ آج تعلیم کی پستی کی وجہ کرپٹ حکومت اور بیڈ ترین گورننس ہے۔ کراچی کے طلبہ کے ساتھ استحصال قبول نہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری شعبدہ بازی سے نکل کر کراچی کے طلبہ کے محافظ بنیں اور اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اور کراچی کے تمام بورڈز میں مقامی افسران کو سربراہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم قوم کو جوڑ رہے ہیں سندھ حکومت لسانیت سے قوم کو توڑ رہی ہے۔ دہرا معیار نہیں چلے گا۔ وزیر اعلی کمیٹی کو معطل کرکے مقامی افسران کی کمیٹی بنائیں اور لاڑکانہ سمیت سارے بندر بانٹ علاقوں کے طلبہ کے کراچی میں دوباہ ٹیسٹ لیں دودوھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔