آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ممبران آرٹس کونسل و اہل خانہ کے لیے محفل مسالمہ و نیاز امام حسینؓ کا انعقاد

منگل 22 جولائی 2025 03:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ممبران آرٹس کونسل اور ان کے اہل خانہ کے لئے محفل مسالمہ و نیاز امام حسینؓ کا انعقاد جون ایلیاء لان میں کیاگیا، محفل مسالمہ میں کاشف غائر ، توقیر تقی ، ڈاکٹر ندیم نقوی ، ریاض میرٹھی ، ڈاکٹر اقبال پیرزادہ ، ڈاکٹر مظہر عباس رضوی ، نسیم نازش رضوی ، جاوید صبا ،ریحانہ روحی ، عقیل عباس جعفری اور فراست رضوی نے کلام پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض شکیل جعفری نے انجام دیے، نیاز امام حسین میں سیاسی رہنما وقار مہدی، نائب صدر منور سعید، امجد حسین شاہ، چاند گل شاہ، اخلاق احمد، فرخ تنویر شہاب، اقبال لطیف، سید شہزاد رضا، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، معروف صحافی مظہر عباس، اے ایچ خانزادہ، امتیاز خان فاران، ممبر گورننگ باڈی محمد فاروق، صدر پیپ محمد جمیل، معروف میوزیشن اظہر حسین، معروف گلوکار حسن جہانگیر، اسٹیج اداکار ذاکر مستانہ، علی حسن سمیت فنکار برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ممبران آرٹس کونسل کی کثیر تعداد میں شرکت شکریہ ادا کیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے نیاز امام حسینؓ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آرٹس کونسل صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں نام کما رہا ہے یہ سب صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، یہاں مختلف طبقات، مختلف زبانوں ، مذہبوں کے لوگ آتے ہیں۔ احمد شاہ کی یہ خوبی ہے کہ وہ بڑی گاڑی میں آنے والے اور ٹوٹی چپل میں آنے والے کو ایک ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔میری عوام سے گزارش ہے کہ آرٹس کونسل آئیں اور فنون و ثقافت کے پروگرام میں شرکت کریں۔