عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے،سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن

منگل 22 جولائی 2025 16:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سرگودھا پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی صد رڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مسائل نہ صرف حل ہو رہے ہیں بلکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے عوام کو فائدہ ہو، حکومت کے حالیہ اقدامات کااگر پی ٹی آئی اپنے 4 سالہ دور کے ساتھ موازنہ کرے تو اسے سوائے ندامت کے کچھ نہیں ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر میدان عمل میں ہے ہم سب کو مل کر ملکی ترقی استحکام اور بقاء کے لیے سوچنا ہوگا ۔ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے حکومت کی جانب سے حالیہ بجٹ میں ضلع بھر میں مختلف منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ہے جس سے یقیناً بہتری آئے گی اور عوام کو ریلیف محسوس ہوگا۔انشاء اللہ مزید اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں جس سے عوام کو زیادہ ریلیف ملے گا۔