Live Updates

تحریک انصاف کا5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کااعلان، ضلعی انتظامیہ سے اجازت طلب

جلسے کا مقصد پارٹی کے بانی کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے، شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت دی جائے، مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل مقام پر اجتماع کی اجازت دی جائے، درخواست میں موقف

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 22 جولائی 2025 14:05

تحریک انصاف کا5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کااعلان، ضلعی انتظامیہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی 2025)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کااعلان کر دیا، پی ٹی آئی نے جلسے  کیلئے اجازت طلب کرلی، تحریک انصاف لاہورکے صدر شیخ امتیاز محمود نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست جمع کروا دی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کا مقصد پارٹی کے بانی کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ شیخ امتیاز نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل مقام پر اجتماع کی اجازت دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک پارٹی قیادت اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی شرکت کے ساتھ جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ پرامن ہوگا اور جمہوری تقاضوں کے مطابق عوامی رائے کے اظہار کا ذریعہ ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسف زئی نے پارٹی قیادت کے درمیان اختلافات کی تردید کرتے ہوئے احتجاجی پلان کی تیاری سے آگاہ کر دیا تھا۔ ٹی آئی 5 اگست کو ہر صورت احتجاج کرے گی۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء رہنما شوکت یوسفزئی نے اعلان کیا تھا خیبرپختونخوا ہ کے ہر ضلع میں احتجاج کی تیاری کی جا رہی تھی تاہم یہ فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا کہ مرکزی احتجاج کہاں ہوگا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی لوگ سڑکوں پر نکلیں گے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات کی خبرون کو محض سیاسی رنگ دیا جا رہا تھا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی 5اگست کو احتجاج کی کال پر مرکزی اور پنجاب قیادت میں اختلافات سامنے آئے تھے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر نے 5اگست کو احتجاج نہ کرنے پر پارٹی عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کو 5اگست کے احتجاج پر قائم رہنا چاہیے تھا اور ہر صورت احتجاج کرنا چاہئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں وہ 5اگست کو احتجاج کی کال دے سکتی تھیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ نے پنجاب کی تنظیم اور عہدیداروں کو 5اگست کے احتجاج کی تیاریوں کی ہدایت بھی کر دی تھی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنماء 90دن میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فائنل کال کا موقف اپنائے ہوئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام پر ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 5اگست کو احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات