تحریک کہوٹین یوتھ کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

منگل 22 جولائی 2025 17:02

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) تحریک کہوٹین یوتھ کی جانب سے روا یت برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر اس سال بھی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔حالیہ دنوں میں جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی سے تباہی اور ٹمبر مافیا کی جانب سے غیر قانونی کٹائی سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے ، جنگلات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کیلئے جنگل میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ، پودے لگانے کیلئے اسی جگہ کا انتخاب کیا گیا جہاں سے غیر قانونی طور پر درخت کاٹ لئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک کہوٹین یوتھ کی جانب سے تحصیل بھر کے عوام کو پیغام دیا گیا کہ سب مل کر اپنے حصے کے پودے لگائیں اور پہلے سے موجود درختوں کی حفاظت یقینی بنائیں ۔ پاکستان کو موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے جن خطرات کا سامنا ہے، ان خطرات میں کمی لانے کیلئے ہمیں جنگلات بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ، جنگلات بہتر ماحول کیلئے ضروری ہیں اور انسانی بقا کا دارومدار بھی جنگلات کی موجودگی سے ہے۔ حالیہ دنوں میں گرمی کی شدت سب نے محسوس کی اب ہمارے پاس موقع یے کہ اس سیزن میں ہم بھرپور طریقے سے شجرکاری کریں اور ماحول میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔\378\378