وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا قلات میں بھارتی سپانسرڈ 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 22 جولائی 2025 20:54

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا قلات میں بھارتی سپانسرڈ 4 دہشت گردوں کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیا۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک دہشت گرد کا صفایا کریں گے۔