
سیکرٹری پاور ڈویژن نے پروٹیکٹڈ صارفین کیٹیگری کے خاتمے سے متعلق خبروں کی تصدیق کردی
حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام کر رہی ہے، مستقبل میں بی آئی ایس پی کی بنیاد پرمحفوظ بجلی صارفین کا تعین کیا جائے گا،سیکرٹری
منگل 22 جولائی 2025 20:05
(جاری ہے)
سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو اضافی سستی بجلی فراہمی کیلئے 2 تجاویز دی ہیں، پہلی تجویزکے تحت موجودہ انڈسٹری کو دوسری شفٹ کے لیے عالمی ریٹ کے مطابق بجلی دی جا سکتی ہے، دوسری تجویز کے تحت نئی صنعتوں، کرپٹو اور ڈیٹامائننگ کو کم ریٹ دینے پربجلی دی جاسکتی ہے۔
سیکرٹری نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں مگر فی الحال انہوں نے تجویز پر کوئی جواب نہیں دیا، آئی ایم ایف سے منظوری ملنیکی صورت میں فوری طور پر کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔اس پر کمیٹی رکن عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کووڈ میں یہ سہولت فراہم کر چکی ہے، حکومت آئی ایم ایف کی طرف دیکھنے کی بجائے خود فیصلہ کرے۔اجلاس میں ممبر کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں اضافی بجلی دستیاب ہے تو ہر جگہ لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے، سانگھڑ میں 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی، تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بنانے کاکام کئی سال تک مافیا کے دباؤ پر روکے رکھا، ساہیوال کوئلہ پلانٹ پر ہم نیاحتجاج کیا مگر آج تسلیم کیاجارہاہیکہ یہ بے وقوفی تھی۔اس پر سیکرٹری پاور نے کہا کہ تھر کے کوئلے سے سستی ترین بجلی مل رہی ہے اور تھر کے کوئلے سے مزید پاور پلانٹس چلانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، تھر کے کوئلے کو دیگر پاور پلانٹس تک لانے کے لیے ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا جب کہ جامشورو پاور پلانٹ کو بھی تھر کے کوئلے پر چلایا جائے گا۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ آئندہ 10 سالوں میں درآمدی فیول پر کوئی نیا پلانٹ نہیں لگے گا، حکومت کی ترجیح پن بجلی گھر اور مقامی کوئلہ پلانٹس ہیں، متبادل ذرائع توانائی والے پلانٹس کو بھی فروغ دیا جائے گا، صنعتی اورکمرشل صارفین پر کراس سبسڈی کابوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ضلعی انتظامیہ کے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کے دعوئے کھوکھلے
-
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد
-
وزیراعظم سے سنٹانا ایجوکیشن کے بانی اور چیئرمین ڈگ بیکر کی قیادت میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان تیسرا بڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا
-
بانی پی ٹی آئی کا بند کمرہ ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے ، میڈیا کو روکا جا رہا‘ یہ سب آئین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، سلمان اکرم راجہ
-
پاکستان اور چین میں میری ٹائم تعاون میں نئی پیش رفت
-
غیرمعمولی بارشیں ماحولیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہیں، محمد حنیف عباسی
-
عید پر بیوی کا بازو کاٹنے والا درندہ شوہر گرفتار
-
اپوزیشن کی تعداد بڑھنے پروزیراعلیٰ کو اے پی سی یاد آگئی‘گورنر کے پی کے
-
2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان ، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا‘ اویس لغاری
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کے صحافی اصغر ملانو کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کے سینئر صحافی ملک عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.