Live Updates

مغربی ہواؤں اور مون سون سسٹم کے داخل ہونے کے باعث اسلام آباد،مظفرآباد، چکوال اور شمالی و وسطی پنجاب کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان

منگل 22 جولائی 2025 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) نیشنل ڈسزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مغربی ہواؤں اور مون سون سسٹم کے داخل ہونے کے باعث منگل اور بدھ کی درمیانی رات مظفرآباد، اسلام آباد، چکوال اور شمالی و وسطی پنجاب کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس کے باعث فلیش فلڈنگ اور شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق این ڈی ایم اے نے عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ سیلاب زدہ سڑکوں اور انڈرپاسز سے دور رہیں، نکاسی آب کو یقینی بنائیں اور نالوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں، برقی آلات کو محفوظ بنائیں جبکہ بجلی کے کھمبوں اور غیر محفوظ انفراسٹرکچر سے دور رہیں۔ ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات