
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
بدھ 23 جولائی 2025 16:31

(جاری ہے)
ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دوطرفہ تجارتی حجم دونوں ممالک کے درمیان موجود حقیقی استعداد اور خیرسگالی کا عکاس نہیں، مالی سال 2024-25 میں دوطرفہ تجارت کا حجم صرف 6.47 ملین امریکی ڈالر رہا۔
انہوں نے دفاعی شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نیپالی افواج کے لئے 101 تربیتی نشستیں مفت فراہم کیں جن میں سے 31 پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔تعلیمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت ہر سال نیپالی طلبہ کو 25 وظائف فراہم کرتا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔مذہبی سیاحت کے شعبے پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور نیپال کے درمیان مشترکہ بدھ مت ورثے کا ذکر کیا۔ انہوں نے ٹیکسلا اور لمبنی کے تاریخی روابط کو مذہبی سیاحت کے عملی مواقع میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نیپالی شہریوں کو پاکستان میں مذہبی سیاحت کے لئے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت سے وہ مستفید ہوسکتیں ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے دوطرفہ علاقائی اور عالمی سطح پر قریبی تعاون اور حکمت عملی اختیار کرنا نا گزیر ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کے مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر سارک کو دوبارہ فعال بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے نیپال کے موجودہ چیئر اور میزبان کے طور پر کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تنظیم کی مکمل سرگرمیاں جلد بحال ہوں گی۔آخر میں چیئرمین سینیٹ نے سفیر کے لئے کامیاب سفارتی مدت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا۔مزید اہم خبریں
-
سپر بلڈ مون؛ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز
-
حکومتی شخصیات کا ڈیٹا لیک؛ وزیر داخلہ کا نوٹس‘ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
-
پاک بحریہ کی قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
-
گندم کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا، یہ کوئی مذاق ہے، مزمل اسلم
-
علی امین استعفیٰ دیکر ہمارے عام کارکن سے الیکشن میں مقابلہ کریں، جے یو آئی ف کا چیلنج
-
سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، افنان اللہ
-
موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، وزیراعظم
-
ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ، خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
-
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، انتہائی اونچے سیلاب کا خدشہ
-
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 ارکان کی رکنیت ختم کردی
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی بھی طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.