ح*پروفیسر ابراہیم خان کی افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے ملاقات

لله*پاکستان اور افغانستان وسط ایشیا کے ممالک کیساتھ ایک مضبوط علاقائی بلاک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، گفتگو

بدھ 23 جولائی 2025 20:50

Iپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء) نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم خان اور جماعت اسلامی شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹرآصف لقمان قاضی نے بدھ کو پشاور میں افغانستان قونصل خانے میں قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ پر بات کی گئی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ابراہیم خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان وسط ایشیا کے ممالک کے ساتھ ایک مضبوط علاقائی بلاک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیا۔ آصف لقمان قاضی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان کی تربیت میں افغانستان سے محبت شامل ہے۔ دونوں ممالک کے عوام ایک ہی امت کا حصہ ہیں۔ ہمارا رشتہ دین کی بنیاد پر قائم ہے۔ حافظ محب اللہ شاکر نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ افغان عوام کو دوستی کا پیغام دیا۔ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں