کراچی میں پائیدار امن کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، اسلم فاروقی

جمعرات 24 جولائی 2025 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ سندھی میں گاڑیوں کی سندھی اجرک والی نئی نمبر پلیٹ پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد بھائی کے مقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آفاق احمد بھائی کا سندھی اجرک والی نمبر پلیٹ پر مقف نہ صرف درست ہے بلکہ لاکھوں شہریوں کے دل کی آواز ہے ان خیالات کا اظہار اسلم خان فاروقی نے لائنز ایریا میں ایم کیو ایس سی کے ڈپٹی سیکریٹری محب محمد اجمل، محمد کامران، عامر خان و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلم خان فاروقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو لسانی تعصب سے آگے بڑھنا چاہئے اور سندھ کے مفاد میں فیصلے کرنا چاییے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائد اعظم نے 23جولائی 1948میں ایک اہم تقریب کے دوران سندھ کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کراچی کو پاکستان کا اہم شہر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ شہر کراچی کو ترقی دینے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیں اسی طرح قائد اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہو گا جہاں تمام مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ امن اور سلامتی سے رہ سکیں گے مگر افسوس حکمران آج قائد اعظم کے حکم اور فرمان سے کھلا انحراف کرتے نظر آرہے ہیں جو انتہائی پریشانی کی بات ہے اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے شہر کراچی میں امن کے لیے پولیس، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسر اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہ جانے دینے کے عزم کو دہرایا اور کراچی میں پائیدار امن کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔