پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر (کر اچی ریجن ) محمد حسین اور ارسلان فرزند کی شاندار سنچریاں،سیف اللہ کی جارحانہ بائولنگ ،زون چھ کی تیسری کامیابی

جمعرات 24 جولائی 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) پانچویں راونڈ کے اختتام پر زو ن چھ نے زون چار کو 49 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسر ی کامیابی حاصل کر کے اپنے پوائنٹس کی تعداد 27 تک پہنچا دی ۔ جبکہ زون تین اور زون پانچ کے درمیان کھیلا جا نے والا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم گئے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میں زون چھ کی پہلی اننگز 286 رنز کے جواب میں زون چار نے اپنی پہلی اننگز میں 141 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی زون چھ نے پہلی اننگز 145 رنز کی برتری کے بعد اپنی دوسری اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ عاشر احمد نے 37 اور معاذ خرم نے 33 رنز بنائے اور دونوں آٹ نہیں ہو ے ۔

(جاری ہے)

عبداللہ عالم نے 40،عبدل رحمان نیا زی نے 26 عباد خان نے 22رنز بنائے۔

، میڈیم پیسر اسد اللہ حمزہ نے 42 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زون چار 330 رنز کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 280 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔۔ارسلان فرزند نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 19 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 116، دانش رفیق نے 35، محمد افضل نے 31، سید عبدل رافع نے 33 افنان خان نے 30، رنز بنائے۔ آف اسپنر سیف اللہ نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 83 رنز دیکر 5، جبکہ محمد مکی اور محمد عثمان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر زون تین اور زون پانچ کے درمیان کھیلا جا نے والا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا گیا۔ ا س میچ میں زون تین کے 399 رنز کے جواب میں زون پانچ اپنی پہلی اننگز میں 229 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ فالون کے بعد 170 رنز کے خسارے کے بعد زون پانچ نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 452 رنز بنا کر اننگز ڈیکلر کردی۔

محمد حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چو کوں کی مدد سے 139 محمد آصف نے 14چوکوں کی مدد سے 95 ، محمد حسین اور محمد آصف نے چو تھی وکٹ کی شراکت میں قیمتی 163 رنز کا اضافہ کیا، شعیب خان نے 8 چوکوں کی مدد 75 محمد علی بٹ نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 59 ، سید شاہ رضا نے 24 رنز بنائے ۔شاھزیب نے 3 ، اسرار احمد اور محمد اسماعیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ کھیل کے اختتام پر زون تین نے اپنی دوسری اننگز میں 283 رنز کے تعاقب میں دو وکٹوں کے نقصان پر۔ 72 رنز بنا ے تھے۔ شہزر محمد نے 28 جبکہ سمیع آفریدی نے 28 رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔