ایم کیو ایم سندھ سمیت چاروں صوبوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگلت بلتستان میں یوم آزادی کے 30 دن کی تقریبات منعقد کریگی

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ایم کیو ایم سندھ سمیت چاروں صوبوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگلت بلتستان میں یوم آزادی کے 30 دن کی تقریبات منعقد کرے گی،صوبائی کمیٹیوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ،پنجاب کے تمام زونز اور اضلاع میں یوم آزادی کے پروگرام ترتیب دینے کے لئے پنجاب کمیٹی کو ٹاسک دے دیا گیا ،ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک انتظامات کی نگرانی کریں گے ،جشن آزادی کے پروگراموں کے لئے پنجاب سے پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر علی آغا اور سعید بیگ پر مشتمل کمیٹی تشکیل، تین دن میں سرگرمیوں کا پروگرام پیش کرے گی ،عابد گجر یوم آزادی تقریبات کے لئے کمیٹی کو مشاورت فراہم کریں گے ، خیبرپختونخوا میں ایم کیو ایم کے صوبائی صدر نوبت خان اور سیکرٹری جنرل عبدالقیوم قریشی، آزاد کشمیر میں سنئیر نائب صدر بلال مشکور اور سیکرٹری جنرل عزت خان، گلگت بلتستان کے صدر سید حسین شاہ یوم آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دے کر مرکز کو مطلع کریں گے ۔

(جاری ہے)

زاہد ملک نے کہاکہ یوم ازادی معرکہ حق کے عنوان سے بھرپور قومی جذبے سے منائیں گے، افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا جائے گا، بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اجاگر کریں گے۔