ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں مہلک بیماری کیخلاف شعورکا پیغام دیتا ہے، مریم نواز

اتوار 27 جولائی 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں مہلک بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمباکو نوشی، گٹکا، پان، شراب اور ناقص طرزِ زندگی کینسر کے بنیادی اسباب ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ الحمدللہ پاکستان کا پہلانواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسرتیزی سے تعمیر ہو رہا ہے، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر جلد ہی نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بنے گا،نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کسی بھی سٹیج کے کینسر مریض کو انکار نہیں کیا جائے گا۔