صوبائی وزیر جام خان شورو کی رہائش گاہ پر صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

اتوار 27 جولائی 2025 19:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کی رہائش گاہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو منعقدہ تقریب میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان، چیئرمین ٹائون میونسپل کارپوریشنز سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکاء نے صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت، جمہوریت کے استحکام، وفاق کی مضبوطی اور ملکی بحرانوں سے نکالنے میں ان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور دعا کی گئی کہ وہ ہمیشہ ملکی ترقی اور عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں۔