
ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے2030ء تک 165 ملین سے زیادہ لوگوں کی سکریننگ اور مثبت کیسز کا مفت علاج کرنا ہدف ہے،وزیراعظم
حکومت ہیپاٹائٹس سی جیسی مہلک وباء کو روکنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے، وائرل ہیپاٹائٹس صحت عامہ کے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے، ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے،شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پرپیغامات
فیصل علوی
پیر 28 جولائی 2025
12:50

(جاری ہے)
وائرل ہیپاٹائٹس صحت عامہ کے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس مرض کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔یہ مرض ایک عالمی چیلنچ بن چکا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کی شرح والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے بہت سے متاثرہ افراد تشخیص اور علاج کے بغیر رہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی یا سی سے متاثر ہونیوالے افراد کی ایک بڑی تعداد غیر تشخیص شدہ اور لا علاج رہتی ہے جبکہ ہیپاٹائٹس معاشرے کے تمام طبقات کیلئے خطرہ ہے بعض آبادیوں کو زیادہ خطرہ رہتا ہے جن میں غیرمحفوظ خون کی منتقلی والے افراد، غیر منظم طبی طریقہ کار سے گزرنے والے مریض، متاثرہ ماؤں کے نوزائیدہ بچے، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان اور آلودہ آلات یا دوبارہ استعمال شدہ سرنجوں کے استعمال، ناکافی انفیکشن کنٹرول، خاص طور پر دیہی اور کم وسائل والے علاقوں میں خطرہ بڑھا دیتا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی تحریک ہے جو زندگیوں کے تحفظ اور مستقبل کو محفوظ بنانے کے ہمارے اجتماعی عزم کا ثبوت ہے۔ اس وژن کو حقیقت بنانے کیلئے ہم معاشرے کے مختلف طبقات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس کا مرض ایسی اسٹیج پر ظاہر ہوتا ہے جب جگر کو نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔ اس بیماری کے خلاف منظم قومی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔صدر آصف زراری کا مزید کہنا تھا کہ بروقت سکریننگ اور علاج تک رسائی کو یقینی بنانا ہوگا، طبی طریقہ کار کے سخت ضوابط پر عملدرآمد لازمی ہے۔ عوامی شعور کو ہماری کوششوں کا مرکز ہونا چاہئے جس سے اس چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں۔صدر آصف علی زراری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لاکھوں افراد بروقت تشخیص نہ ہونے سے مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کو بجا طور پر”خاموش قاتل‘’کہا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور
-
پنجاب حکومت کا گندم کی قیمت میں فی من 800 روپے کمی کا دعویٰ
-
سیلاب سے متاثرہ گھریلو صارفین کے 1 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان
-
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مکمل آباد کاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، وزیراعظم
-
جنگوں کے بدلتے نظریات
-
الزائمر کی تشخیص: برطانیہ میں نئے ’انقلابی‘ بلڈ ٹیسٹ کا تجرباتی آغاز
-
سیلاب زدگان کی خدمت سیاست سے بڑھ کر ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشترکہ بیان
-
کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں
-
انتہا پسندی ، دہشتگردی ، عدم برداشت کے خاتمے کیلئیملک گیر سطح پر پیغام رحمت اللعالمین کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان
-
غیرملکی میڈیکل گریجویٹس کیلئے این آر ای لازمی قرار، شیڈول جلد جاری ہوگا
-
ایک گاؤں جسے آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد نے تقسیم کر دیا
-
پی آئی اے انجینئرنگ کے معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.