Live Updates

نیویارک میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے حاجی شرافت اکاخیل کی ملاقات

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا کے حوالے سے دیئے گئے انٹرویو پر کھل کر گفتگو،پی ٹی آئی کے منفی پروپگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 28 جولائی 2025 18:06

نیویارک میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے حاجی شرافت اکاخیل کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی شرافت خان اکاخیل نے ڈپٹی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اسحاق ڈار سے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو سمیت امریکہ کے کامیاب دورے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے عافیہ صدیقی کے حوالے سے دیئے گئیانٹرویو پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے منفی پروپیگنڈہ پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کھل کر کہا کہ میرے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے شرافت اکاخیل نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم کے انٹرویو میں ان کا موقف بڑا واضح ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی سزا کو پولیٹیسائز نہیں کرنا چاہیئے جب عافیہ صدیقی کی سزا امریکی عدالتوں کا due process ہے تو پاکستان کی عدالتیں بھی ڈیو پروسیس ہی کے عمل سے گزرتی ہیں یعنی جب امریکی عدالتوں کی سزا ٹھیک ہے تو ہماری عدالتوں کی سزا کیسے غلط ہوسکتی ہے اس میں عافیہ صدیقی کی سزا کی حمایت کہاں سے آ گئی بس ایک موازنہ کیا گیا امریکی عدالت کی عافیہ صدیقی کو دی گئی اگر سزا ٹھیک ہے تو اسی طرح عمران نیازی کو پاکستان کی عدالت نے جو سزا سنائی ہے تو وہ کیسے غلط ہوسکتی ہے ہر ملک میں اپنے اپنے قوانین ہیں جس کی روشنی میں عدالتیں شواہد اور حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے سزائیں سناتی ہے عافیہ صدیقی کے حوالے سے حکومت پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات