بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میںتین کشمیری نوجوان شہید کردیئے

پیر 28 جولائی 2025 19:01

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے داچھی گام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ آپریشن داچھی گام کے علاقوں لڈواس، درہ اور ملحقہ علاقوں میں شروع کیاگیا ہے اور اس وقت فوجی آپریشن جاری ہے۔