وزیراعلیٰ بلوچستان کی حکومت سے مطمئن ہوں،نوابزادہ جمال رئیسانی

بلوچستان میں نوجوانوں کے مسلح تنظیموں میں جانے کا سلسلہ نیا نہیں کافی عرصے سے جاری ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی

پیر 28 جولائی 2025 21:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حکومت سے مطمئن ہوں ،بلوچستان میں نوجوانوں کے مسلح تنظیموں میں جانے کا سلسلہ نیا نہیں کافی عرصے سے جاری ہے ، عوام بل ادا کریں تاکہ انہیں بجلی بلا تعطل ملے ،حکومت کو بھی چاہیے کہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔

یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان سے نوجوانوں کا مسلح تنظیموں میں جانے کا سلسلہ آج کا نہیں ہمارے دورسے پہلے سے چلا آرہا ہے ہماری حکومت نے نوجوانوں کے لیے یوتھ پالیسی بنائی ہے ہم نوجوانوں کو انگیج کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطمئن ہوں امید ہے وہ اسی طرح کام جار ی رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سریاب میں پولی ٹیکنیک کی فعالی ، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں پر توجہ دی جارہی ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ بل ادا کریں تاکہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے ساتھ محکموں کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔